ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک

بھٹکل میں درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک

Mon, 11 Nov 2019 13:49:51    S.O. News Service

بھٹکل 11/نومبر(ایس او نیوز)سپاری توڑنے  کی کوشش میں  درخت سے گرکر  ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سنّو سومیّا گونڈا (57) کی حیثیت سے کی گئی ہے، واردات تعلقہ کے ماروکیری پنچایت حدود میں پیش آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سنّو سپاری کے درخت پر چڑھ کر سپاری توڑ رہا تھا،  اس دوران درخت ہی ٹوٹ گیا اور سنّو درخت سمیت نیچے گر پڑا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ سنو کو بیوی سمیت تین لڑکے ہیں۔

مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: